آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور کی منگنی طے ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بختاوربھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہوگی جس کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔
دعوت نامے میں کورونا وبا کے پیش نظر تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کےمنفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا بھی کہا گیا ہے جب کہ مہمانوں کو موبائل فون رکھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
تاہم دعوت نامے کے مطابق تمام مہمانوں کو صرف بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافر کی بنائی گئی تصاویر فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ محمود چوہدری امریکا میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lx4yfN
0 Comments