خواجہ آصف

اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں (ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پرریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ، بیٹے اسد خواجہ اور سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہےکہ ریفرنس میں قومی خرانے کو7 کروڑ 80 لاکھ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے، ملزمان نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کیا، زمین شامل کرکے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اینٹی کرپشن کو 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سوسائٹی مالکان سرکاری زمین استعمال کرنے کی مد میں ایک کروڑ 30 لاکھ کے بھی نادہندہ ہیں جب کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سابق میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اور خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے اسد کی ملکیت ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات، اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹر اور قبرستان کے لیے مختص زمین کو پلاٹس بناکر بیچ دیا گیا، سوسائٹی کو 137 کنال پر رجسٹر کروا کے بعد میں غیر قانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے مزید بتایا کہ کسی ہاؤسنگ اسکیم کے نقشے میں قبرستان کے سوا لوکیشن تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Izh143