پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا، رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ اسکیم کے تحت ملازمین کو بقایاجات ڈھائی سال میں ملیں گے، پی آئی اے کے 3500 ملازمین کو فارغ کرنے سے ادارے کو سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رضا کارانہ اسکیم کا منصوبہ منظوری کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی پی آئی اے ملازمین کی فراغت کے منصوبے پر غور کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kx4cEP