عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مودی سرکار کے فسطائیت پر مبنی ہندوتوا کے نظریے کو بے نقاب کیا۔

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری آج بھارتی غاضبانہ قبضے کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال منا رہے ہیں۔

یوم استحصال کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم بے نقاب اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔

یوم استحصال پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد کا دورہ کریں گے اور وہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری گزشتہ برس پانچ اگست سے بھارت کے ظالمانہ اقدام کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششوں کا سلسلہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے، کئی برس بعد موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھایا اور مودی سرکار کے فسطائیت پر مبنی ہندوتوا کے نظریے کو بے نقاب کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3khcZvM