پولیس تفتیش نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے، درخواست ناقابل کارروائی ہے، دھمکیوں کے الزامات کے حوالے سے سنتھیا رچی کسی کا فون نمبر، تاریخ اور نہ دھمکی کا وقت بتا سکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کے یوسف رضا گیلانی اورسینیٹر رحمان ملک کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا، درخواست میں سنتھیا رچی نے آج سے 9 سال پہلے 2011 میں زنا بالجبر کا الزام لگایا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ واقعے کی بابت اس وقت متعلقہ تھانے میں کوئی درخواست نہیں دی گئی اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع دی گئی۔
معاملے کا پسِ منظر
خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام لگایا ہے۔
پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔
رحمان ملک کی جانب سے سنتھیا رچی کو 50 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جب کہ سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YiSZ2U
0 Comments